پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہارون خان ان فٹ،بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ سے باہرہوگئے

جمعرات 26 جنوری 2017 21:26

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہارون خان ان فٹ،بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ سے باہرہوگئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2017ء) مسلسل چارسالوںسے آل پاکستان بلائنڈ کرکٹ مقابلوںمیںبہترین کھلاڑی کا اعزازپانے والے پشاورکے ہارون خان ان فٹ ہوگئے ،جس کی وجہ سے وہ بھارت میں 29جنوری سے شروع منعقدہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ سے باہرہوگئے ہیں ۔ہارون خان کاان ٹائم ان فٹ ہوناپاکستان کے لئے بہت بڑانقصان قراردیاجارہاہے۔

پشاورسے تعلق رکھنے والے بائیس سالہ ہارون خان چندسال قبل پشاورکرکٹ کلب آف دی بلائنڈ کاحصہ بننے کے بعدتیزی سے ابھرکرسامنے آئے وہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں اہم حصہ بنے انہوںنے بھارت،جنوبی افریقہ،سری لنکاسمیت کئی ایک ممالک کادورہ کیااوروہان بھی بہترین کھلاڑ ی رہے تھے۔انہوںنے ایشاء کپ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی تھی ۔

(جاری ہے)

ہارون گذشتہ روز لاہور میں منعقدکئے گئے کیمپ کے دوران پاوں پرشدید چوٹ لگی جوکہ شدید نوعیت کی تھی جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ کونسل آف دی بلائنڈ نے ان کوورلڈ کپ سے ڈارپ کردیا ہے واضع رہے کہ ہاورن خان الائیڈ بینک گڑمنڈی برانچ پشاورمیں آف بوائے کے طورپرکام کررہے تھے بعدازاںدی سپورٹس پلس کے جائنٹ ایڈیٹرعظمت اللہ کی کاوشوں سے وہ پشاورکرکٹ کونسل آف دی بلائنڈکاحصہ بننے کے بعدپاکستان کی قومی ٹیم میں آئے اوراپنی عمدہ پرفارمنس کے بل بوتے پراہم مقام پرپہنچے۔

ہارون نے پشاورمیںمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ورلڈکپ میں کھیلناان کاایک بہت بڑاخواب تھاکافی محنت بھی کی تھی تاہم شایداللہ کوکچھ اورمنظورتھا۔ورلڈ کپ میں پشاورکے ثناء اللہ،محسن خان بطورکھلاڑی جبکہ پی بی سی سی کے جنرل سیکرٹری حبیب اللہ منیجر کی حیثیت سے بھارت جارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/01/2017 - 21:26:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :