آسٹریلوی کرکٹ میں بولر نے ایک اوور میں 6 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیدیا

کیرے نے اپنے اس اوور کی ہر گیند پر حریف سائیڈ کی وکٹ اڑائی

جمعرات 26 جنوری 2017 23:04

آسٹریلوی کرکٹ میں بولر نے ایک اوور میں 6 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیدیا
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2017ء) آسٹریلوی کلب کرکٹ میں ایلیڈ کیرے نے ایک اوور میں 6 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے دیا۔

(جاری ہے)

وکٹوریہ میں بیلارٹ کرکٹ ایسوسی کے زیرانتظام ایونٹ میں گولڈن پوائنٹ کرکٹ کلب کی نمائندگی کرنے والے کیرے ایسٹ بیلارٹ کیخلاف میچ میں اپنے ابتدائی 8 اوورز میں ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے تھے، مگر نویں اوور میں انھوں نے تمام حساب چکتا کردیے، کیرے نے اپنے اس اوور کی ہر گیند پر حریف سائیڈ کی وکٹ اڑائی۔۔
وقت اشاعت : 26/01/2017 - 23:04:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :