سفارووا اور میٹک سینڈز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

جمعہ 27 جنوری 2017 16:35

سفارووا اور میٹک سینڈز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2017ء) جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا اور ان کی امریکن جوڑی دار بیتھامی میٹک سینڈز نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، سفارووا اور سینڈز نے فیصلہ کن معرکے میں جمہوریہ چیک کی اینڈریا ہلاواکووا اور ان کی چینی جوڑی دار شوئی پینگ کو شکست دے کر ایک ساتھ چوتھا گرینڈسلام ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں لوسی سفارووا اور میٹک سینڈز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اینڈریا اور پینگ کو سخت مقابلے کے بعد 6-7، (4-7)، 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، واضح رہے کہ سفارووا اور سینڈز نے ایک ساتھ دو بار آسٹریلین اوپن جبکہ ایک، ایک بار یو ایس اوپن اور فرنچ اوپن ٹائٹلز اپنے کر رکھے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/01/2017 - 16:35:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :