آسٹریلین اوپن ،بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا مسکڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 27 جنوری 2017 19:18

آسٹریلین اوپن ،بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا مسکڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2017ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ایوان ڈوڈگی آسٹریلین اوپن کے مسکڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں ، ویمنز سنگلز کا فائنل کل ولیمز سسٹرز کے درمیان ہوگا۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا اورایوان ڈوڈگی کی جوڑی نے آسٹریلین جوڑی کو ایک گھنٹے 18منٹ کے سخت مقابلے کے بعد چھ۔ چار، دو۔ چھ اور دس۔ پانچ کے اسکور سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔دوسری جانب آسٹریلین اوپن کے ویمنز سنگلز کا فائنل کل ولیمز سسٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا، اگر سرینا ولیمز نے بڑی بہن وینس ولیمزکو شکست دے دی توسرینا ریکارڈ 23واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے میں کامیا ب ہوجائیں گی۔
وقت اشاعت : 27/01/2017 - 19:18:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :