شاہد خان آفریدی کا الخدمت فائونڈیشن کے تحت یتیم بچوں کی کفالت کے لیے قائم آغوش الخدمت ہوم پشاور کا دورہ

جمعہ 27 جنوری 2017 22:40

شاہد خان آفریدی کا الخدمت فائونڈیشن کے تحت یتیم بچوں کی کفالت کے لیے قائم آغوش الخدمت ہوم پشاور کا دورہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جنوری2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے الخدمت فائونڈیشن کے تحت یتیم بچوں کی کفالت کے لیے قائم آغوش الخدمت ہوم پشاور کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوںنے آغوش ہوم میں مقیم بچوں میں تخائف تقسیم کیے اور بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔ الخدمت فائونڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص نے انہیںصوبہ بھر میں یتیم بچوں کی کفالت کے لیے الخدمت کے تحت قائم آغوش ہومز میں زیر کفالت بچوں سمیت ملک بھر میں جاری الخدمت آرفن کیئر پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ایک سروے کے مطابق اس وقت ملک بھر میں یتیم بچوں کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسی وجہ سے الخدمت فائونڈیشن نے دیگر شعبوں کی طرح یتیم بچوں کی کفالت کو بھی اپنے ترجیحات میں شامل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پشاور ، مانسہرہ ، ڈیرہ اسماعیل خان میں آغوش ہومز قائم ہیں جبکہ دیر پائیں میں زیر تعمیر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ الخدمت عنقریب کوہاٹ میں جدید آغوش ہوم تعمیر کریںگی۔جس میں شاہد خان آفریدی نے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت کے لیے الخدمت کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں الخدمت کے تحت خدمت خلق کے پروگرامات دیکھنے کا موقع ملا ہے اور یہ خوش آئند امر ہے کہ میرے اپنے علاقہ میں بھی الخدمت بلاتفریق خدمت انسانیت کے لیے کوشاں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کوہاٹ میں الخدمت فائونڈیشن کے تحت آغوش ہوم کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے اور اس میں شاہد خان آفریدی فائونڈیشن بھر پور تعاون کریں گے۔
وقت اشاعت : 27/01/2017 - 22:40:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :