ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کی تیاری، اعصام الحق نے تربیتی کیمپ جوائن کر لیا

ہفتہ 28 جنوری 2017 15:20

ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کی تیاری، اعصام الحق نے تربیتی کیمپ جوائن کر لیا

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2017ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی نے ہفتہ کو ایران کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کی تیاری کے سلسلے میں اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ جوائن کر لیا ہے، محمد عابد علی اکبرکل اتوار کو امریکہ سے پاکستان آئیں گے اور یہاں پر تربیتی کیمپ میں شمولیت اختیار کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق ایران کے خلاف ڈیوس کپ کی تیاری کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں اعصام الحق ،عقیل خان اورعابد مشتاق تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں رشید ملک جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں جبکہ محمد عابد علی اکبر( آج) اتوار کو امریکہ سے پاکستان آئیں گے اور وہ یہاں پر جاری تربیتی کیمپ میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

وقت اشاعت : 28/01/2017 - 15:20:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :