ورلڈ مینز ہینڈ بال کپ، دفاعی چیمپئن فرانس کو چھٹے عالمی ٹائٹل کیلئے کل ناروے کا چیلنج درپیش ہو گا

ہفتہ 28 جنوری 2017 15:58

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2017ء) آئی ایچ ایف ورلڈ مینز ہینڈ بال کپ کا فائنل کل اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں دفاعی چیمپئن فرانس اور ناروے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، فرانس کو چھٹے عالمی ٹائٹل کیلئے ناروے کے چیلنج کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں میزبان اور عالمی چیمپئن فرانس اور ناروے نے فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں فرانس نے سلوانیہ اور ناروے نے کروشیا کو شکست دی تھی۔ فرانس کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور اسے ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 28/01/2017 - 15:58:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :