خیبر پختونخوا حکومت کا پشاور زلمی کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں سٹیڈیم دینے کا اعلان

ہفتہ 28 جنوری 2017 21:20

خیبر پختونخوا حکومت کا پشاور زلمی کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں سٹیڈیم دینے کا اعلان

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاورزلمی کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں اسٹیڈیم کے لیے جگہ دینے کا اعلان کیا جبکہ عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کے نے جاوید آفریدی اور شاہد آفریدی کے ہمرا کٹ کی رونمائی بھی کی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان اور وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے پشاور میں زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کے دوران ابھرنے والے نوجوان کھلاڑیوں میں کٹس تقسیم کیں۔

عمران خان نے نوجوان کھلاڑیوں کو کرکٹ کے گربھی سکھائے۔اس موقع پر صوبائی حکومت نے پشاور زلمی کو حیات اسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے جگہ فراہم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔پی ایس ایل کی ٹیموں نے ایونٹ کے قریب آتے ہی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے اورپشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور شاہد آفریدی نے کٹ کی رونمائی کی۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کا آغاز 9 فروری کو دبئی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی اور اس کے مالک جاوید آفریدی نے یہ فرنچائز صرف کاروبار یا کرکٹ کے لیے نہیں بنائی بلکہ اس کا مقصد ماضی میں دہشت گردی سے متاثرہ صوبے کے پی میں خوشیاں کو واپس لوٹانا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا وہ جذبے اور دل کے ساتھ اس صوبے میں کھیلوں اور خصوصاً کرکٹ کی سہولیات فراہم کرنے کا مشن لے کر چل رہے ہیں اور ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے صوبے کے دور دراز علاقوں سے بھی نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے بلکہ تربیت بھی دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی اور شاہد آفریدی نے گزشتہ روز آرمی پبلک اسکول پشاور میں کٹس کی تقسیم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ فرنچائز ہر سال اپنی پی ایس ایل سرگرمی کا آغاز آرمی پبلک اسکول کے طالبات کے زریعے کرے گی اور سانحہ 16 دسمبر کے شہدا کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔۔

وقت اشاعت : 28/01/2017 - 21:20:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :