بولٹ نے ایک اولمپک گولڈ میڈل واپس کردیا

اس صورتحال پر قطعی خوش نہیں ہوں، مجھے مجبوراً اپنا ایک گولڈ میڈل واپس کرنا پڑا،یوسین بولٹ

ہفتہ 28 جنوری 2017 22:21

بولٹ نے ایک اولمپک گولڈ میڈل واپس کردیا
میامی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) جمیکا کے سپر اسٹار اسپرنٹر یوسین بولٹ نے اپنا ایک اولمپک گولڈ میڈل واپس کردیا جو انھوں نے بیجنگ گیمز 2008 کے 100×4 میٹر ریلے میں حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

فاتح جمیکن ٹیم کے ایک ممبر نیستا کارٹر کا ڈوپ ٹیٹ مثبت آنے کی وجہ سے ان سب کو میڈل سے محروم ہونا پڑا۔ یوسین بولٹ نے کہاکہ میں اس صورتحال پر قطعی خوش نہیں ہوں، مجھے مجبوراً اپنا ایک گولڈ میڈل واپس کرنا پڑا۔انھوں نے واضح کیا کہ اگر کارٹر نے فیصلے کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کی اور ضرورت پڑی تو وہ مالی امداد سے گریز نہیں کریں گے۔۔
وقت اشاعت : 28/01/2017 - 22:21:47