پہلا مرحوم علی شیر بروہی فٹ بال ٹورنامنٹ ساجد الیون نے جیت لیا

ہفتہ 28 جنوری 2017 22:21

پہلا مرحوم علی شیر بروہی فٹ بال ٹورنامنٹ ساجد الیون نے جیت لیا
لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2017ء) لاڑکانہ میں بلاول فٹ بال کلب کے آرگنائزر اختر بروہی کی جانب سے پہلا مرحوم علی شیر بروہی فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا جس کا فائنل ساجد الیون اور شعیب الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل مقابلے میں شعیب الیون کی ٹیم کے کھلاڑی شیراز اور کیپٹن شعیب نے ایک ایک گول اسکور کیا جس کے مقابلے میں ساجد الیون فٹ بال کلب ٹیم کے کھلاڑی شاہ زمان نے دو گول جبکہ کیپٹن ساجد علی نے ایک گول کرکے شعیب الیون کی ٹیم کو 2-3 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

مہمان خصوصی پیپلز پارٹی رہنما اور ایڈووکیٹ ظفر اللہ سومرو نے ساجد الیون ٹیم کے کیپٹن ساجد علی کو ونر اور شعیب الیون ٹیم کے کیپٹن شعیب علی کو رنر اپ ٹرافیاں دیں۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ ظفر اللہ سومرو نے کہا کہ حکومت سندھ کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے دن رات کوشاں ہے، اس ضمن میں صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں کرکٹ، بیڈمنٹن، ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کے ٹورنامنٹ کروائے گئے ہیں اور جلد لاڑکانہ ضلع میں بھی محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ کھیل سے وابستہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کئے جا سکیں۔

(جاری ہے)

فٹ بال ٹورنامنٹ میں اختر علی بروہی، محمد صفر بروہی، سابق کونسلر نظر محمد بلوچ، میر گل خان مینگل، سید امداد علی شاہ، منظور علی بروہی، سکھیو لاشاری، مرتضیٰ بروہی، فقیر محمد بروہی اور دیگر شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے فٹ بال میچ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
وقت اشاعت : 28/01/2017 - 22:21:58