پاکستان کرکٹ بورڈ کو انضمام الحق کا بیان کھٹکنے لگا

اتوار 29 جنوری 2017 14:30

پاکستان کرکٹ بورڈ کو انضمام الحق کا بیان کھٹکنے لگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2017ء) قومی ٹیموں کی قیادت کے حوالے سے چیف سلیکٹر کا بیان پاکستان کرکٹ بورڈ کو کھٹکنے لگا۔گزشتہ روز چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا تھا کہ میں تینوں فارمیٹ کیلئے ایک ہی کپتان بنائے جانے کے حق میں ہوں، اس حوالے سے ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہاکہ چیف سلیکٹر ایک کپتان کی تجویز کے پٴْر جوش حامی ہیں تاہم ان کو میڈیا میں بیان نہیں دینا چاہیے تھا، کسی بھی فارمیٹ کیلئے قائد کا تقرر صرف چیئرمین پی سی بی کی صوابدید ہے، ہم ضرورت پڑنے پر فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میرا یا انضمام الحق کا ابھی تک قومی ٹیسٹ کے کپتان مصباح سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، سینئر بیٹسمین کو مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ خود ہی کرنا ہے،ان کی جانب سے کوئی حتمی بات سامنے آنے پر نئے قائد کا تقرر کردیا جائے گا۔ادھر شہریار خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں پاکستان کو پے درپے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن صرف کپتان پر ملبہ ڈالنا درست نہ ہوگا،پی ایس ایل کے دوران تھنک ٹینک سر جوڑ کر بیٹھے گا، ملکی کرکٹ میں بہتری لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد ممکنہ اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 29/01/2017 - 14:30:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :