دھونی نے نجی کمپنی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

پیر 30 جنوری 2017 12:22

دھونی نے نجی کمپنی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کیسابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے دسمبر 2012 میں معاہدے کے اختتام کے باوجود انھیں برانڈ ایمبسیڈر کے طورپر پیش کرنے پر موبال کمپنی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست جمع کرادی ۔بھارتی اسپورٹس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایم ایس دھونی نے دہلی ہائی کورٹ میں میکس موبی لنک پرائیویٹ لمیٹڈ پر عدالت کے حکم کے باوجود ان کا نام استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے درخواست جمع کرادی ۔

جسٹس منموہن نے میکس موبی لنک پرائیویٹ لمیٹڈ کے نمائندے کو کہا کہ آپ عدالت کے احکامات کی تعمیل کیوں نہیں کررہے ہیں آپ کو عدالت کے احکامات کی پیروی کرنا ہوگی۔جج نے سماعت کو ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 28 جولائی کو ہونے والی اگلی سماعت تک 21 اپریل 2016 کو جاری کیے گئے احکامات پر عمل کریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایم ایس دھونی نے 2014 میں عدالت میں مذکورہ کمپنی کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس پر عدالت نے کمپنی کو اپنی ویب سائٹ اور فیس بک سے دھونی کی تصویر ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

دھونی دسمبر 2012 تک موبائل کمپنی کے برانڈ ایمبسیڈر تھے جس کے بعد ان کی راہیں جدا ہوئی تھیں۔خیال رہے کہ ایم ایس دھونی نے حال ہی میں ہندوستان کی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیموں کی قیادت سے استعفیٰ دیا تھا تاہم وہ ٹیم کا بدستور حصہ ہیں۔

وقت اشاعت : 30/01/2017 - 12:22:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :