ترک پلاسٹ ویٹرنز کرکٹ کپ ،عامر کیبلز نے علی گڑھ سینئرز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

پیر 30 جنوری 2017 23:13

ترک پلاسٹ ویٹرنز کرکٹ کپ ،عامر کیبلز نے علی گڑھ سینئرز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2017ء) علی گڑھ کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے تیسرے ترک پلاسٹ ویٹرنز کرکٹ کپ کے میچ میں عامر کیبلز نے علی گڑھ سینئرز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ علی گڑھ سینئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 29.1 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ عمران کاظمی نے 28، محمد صدیق 28 اور ظہیر اقبال نے 13 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

عامر کیبلز کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریحان رئوف نے 4/28، جاوید خان 2/14، اکبر علی 2/18، شکیل ملک1/31 اورقیصر ندیم نے 1/35 وکٹ حاصل کیں۔

جواب میں عامر کیبلز نے 16.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ ظہور الہٰی نے 55 رنز ناٹ آئوٹ، عامر الیاس بٹ 36 رنز ناٹ آئوٹ اور جمشید سلمان نے 24 رنز بنائے۔ عامر ریاض نے 1/17 وکٹ حاصل کیں۔ رانا سہیل منظور، قیصر وحید امپائر ، اظہر حسین، قاسم شفیق سکورر جبکہ بلال خلجی نے میچ ریفری کے فرائض انجام دیئے۔ میچ کے اختتام پرپ مہمانِ خصوصی عظمت پوری نے ریحان رئوف کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ ہمراہ تھے۔
وقت اشاعت : 30/01/2017 - 23:13:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :