رائل رمبل مقابلہ غیر متوقع طور پر رینڈی اورٹن کے نام رہا

منگل 31 جنوری 2017 13:43

رائل رمبل مقابلہ غیر متوقع طور پر رینڈی اورٹن کے نام رہا

سان اینٹونیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31جنوری۔2017ء ) ورلڈ ریسلنگ انٹر ٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای ) کے زیر اہتمام سال کا پہلا بڑا ایونٹ رائل رمبل غیر متوقع طور پر رینڈی اورٹن اور جان سینا کے نام رہا۔

(جاری ہے)

ٹیکساس کے شہر سان اینٹونیو میں 52 ہزار افراد کی موجودگی میں مقابلے کا آغاز بگ کاس اور کرس جیریکو نے کیا ،بروک لیسنر، انڈر ٹیکر اور بل گولڈ برگ کوکامیابی کے لئے فیورٹ قرار دیا جارہا تھا لیکن مقابلہ سب کے امیدوں کے برعکس نکلا ۔

ایونٹ میں بروک لیسنر کو گولڈ برگ نے باہر کیا، گولڈ برگ انڈر ٹیکر کے ہاتھوں باہر گئے ، انڈر ٹیکر کو رومن رینز نے 27 ویں نمبر پر پچھاڑا اور خود 29ویں نمبر پر رینڈی اورٹن کے ہاتھوں باہر گرے جس کے ساتھ ہی رینڈی اورٹن نے 2009ء کے بعد دوسری باریہ ایونٹ جیت لیا ۔

وقت اشاعت : 31/01/2017 - 13:43:44