غلط ایمپائرنگ بھی میچ کا حصہ ہے، مورگن تنازع کھڑا کرنے کی بجائے آگے بڑھیں، بمرا

منگل 31 جنوری 2017 23:09

غلط ایمپائرنگ بھی میچ کا حصہ ہے، مورگن تنازع کھڑا کرنے کی بجائے آگے بڑھیں، بمرا

بنگلور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جسپریت بمرا نے کہا ہے کہ میچ میں ایمپائر کے غلط فیصلے کبھی ہمارے اور کھبی مخالف ٹیم کے حق میں جاتے ہیں، کرکٹ میں ایسا ہوتا رہتا ہے اسلئے ہمیں ان فیصلوں پر الجھنا نہیں چاہیے، مورگن کو بھی چاہیے کہ وہ تنازع کھڑا کرنے کی بجائے آگے بڑھیں۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرے ون ڈے میں ایمپائر کے غلط فیصلے انگلینڈ کیلئے مہنگے ثابت ہوئے اور اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد تنازع کھڑا ہو گیا اور انگلش قائد مورگن کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میچ ریفری کے پاس اٹھائیں گے۔

بھارتی فاسٹ بائولر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری تمام تر توجہ انگلینڈ کے خلاف آخری میچ پر مرکوز ہے، میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔ انہوں نے انگلش کپتان کو بھی بالواسطہ طور پر دوسرے میچ میں ایمپائر کے غلط فیصلوں کو بھول کر آگے بڑھنے کا مشورہ دیا ہے، ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا اسلئے ہمیں ان پر فوکس نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے ہم وطن فاسٹ بائولر اشیش نہرا کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ تجربہ کار بائولر ہیں اور ان کی راہنمائی ہمیشہ میرے لئے مفید ثابت ہوئی۔

وقت اشاعت : 31/01/2017 - 23:09:30