سرفراز احمد بیٹے کے باپ بن گئے

منگل 31 جنوری 2017 23:49

سرفراز احمد بیٹے کے باپ بن گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2017ء) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بیٹے کے باپ بن گئے۔بتایا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ نے کراچی کے مقامی ہسپتال میں بچے کو جنم دیا۔

(جاری ہے)

کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں ناقص پرفارمنس کے بعد مصباح الحق اور اظہر علی کو کو ہٹا کر قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان کی باتیں گردش کررہی ہیں جس کیلئے ماہرین سرفراز احمد کو ممکنہ قائد کے روپ میں دیکھ رہے ہیں۔ساتھی کھلاڑیوں نے سرفراز احمد کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے ۔
وقت اشاعت : 31/01/2017 - 23:49:19