آسٹریلیا کیخلاف سیریزمیں شکست پرصرف کپتانی کوالزام نہیں دیا جاسکتا:عبدالرزاق

muhammad ali محمد علی بدھ 1 فروری 2017 19:45

آسٹریلیا کیخلاف سیریزمیں شکست پرصرف کپتانی کوالزام نہیں دیا جاسکتا:عبدالرزاق

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم فروری۔2017ء ) قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریزمیں شکست پرصرف کپتانی کوالزام نہیں دیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں سابق آل رانڈرعبدالرزاق کا کہنا تھا کہ حالیہ شکست پرکسی بھی کپتان کومورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے ،قیادت اسی وقت کارآمد ہوتی ہے جب آپ کے پاس باصلاحیت ٹیم ہواور اس میں اچھے آل راؤنڈرزاورصلاحیتوں سے مالا مال کھلاڑی موجود ہوں۔

عبدالرزاق نے آسٹریلیا کی وکٹوں کومشکل قراردیتے ہوئے کہا کہ وکٹوں کیساتھ وہاں کی کنڈیشنزبھی خاصی مشکل ہوتی ہیں اس لئے پاکستان ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔سابق آل راؤنڈرکا کہنا تھا کہ پاکستان کوانگلینڈ میں ہونیوالے اگلے ورلڈ کپ تک رسائی کیلئے آئندہ سیریزمیں فتوحات حاصل کرنا ہوں گی تاکہ رینکنگ میں پوزیشن بہترہو اورکوالیفائرکھیلنے کی نوبت نہ آئے ۔

وقت اشاعت : 01/02/2017 - 19:45:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :