کرکٹ بورڈ خواب غفلت سے جاگنے لگا ، کرکٹ کی بہتری کے لیے گول میز کانفرنس بلالی

ایجنڈے میں شامل معاملات پر گفت و شنید کے بعد ضروری تبدیلیاں لائی جائیں گی کانفرنس میں شرکت کیلئے عمران خان، ظہیر عباس، وقار یونس، سمیت دیگر کھلاڑیوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے

بدھ 1 فروری 2017 22:19

کرکٹ بورڈ خواب غفلت سے جاگنے لگا ، کرکٹ کی بہتری کے لیے گول میز کانفرنس بلالی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لئے گول میز کانفرنس بلا لی ہے۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے گول میز کانفرنس بلا لی، کانفرنس 6 اور 7 مارچ کو لاہور میں ہوگی جس میں سابق اور موجودہ کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ کانفرنس کا بنیادی ایجنڈا ٹیموں کی پرفارمنس، کوچنگ، ڈومیسٹک اسٹرکچر میں بہتری اور غیرملکی ٹیموں کی دورہ پاکستان کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

چیئرمین پی سی بی اور بورڈ آف گورنرز کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کانفرنس کی مشترکہ سربراہی کریں گے، پی سی بی نے سابق کپتان عمران خان کو بھی مدعو کیا ہے جب کہ مصباح الحق، ظہیر عباس، یونس خان، وسیم اکرم، جاوید میانداد، عاقب جاوید، وقاریونس، سعید اجمل، رمیز راجہ، شعیب اختر، بازید خان، اقبال قاسم، معین خان، عبدالقادر، وسیم باری اور دیگر کو بھی دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا مرکزی ایجنڈا ملکی کرکٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق استوار کرنا، قومی اور جونیئر ٹیموں کی پرفارمنس، کوچنگ، ڈومیسٹک اسٹرکچر میں بہتری اور غیر ملکی ٹیموں کی دورہ پاکستان کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ایجنڈے میں شامل معاملات پر گفت و شنید کے بعد ضروری تبدیلیاں لائی جائیں گی۔۔
وقت اشاعت : 01/02/2017 - 22:19:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :