شعیب ملک نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ کا کیک کاٹا

بدھ 1 فروری 2017 23:17

شعیب ملک نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ کا کیک کاٹا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں ، سالگرہ منائی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک 35 برس کے ہوگئے سالگرہ منائی ۔

(جاری ہے)

شعیب ملک یکم فروری 1982 کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے قومی ٹیم کے لیے ون ڈے کرکٹ کا آغاز 1999 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیل کر کیا جب کہ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2001 میں بنگلا دیش کے خلاف کیا۔

شعیب ملک 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو اپنی دٴْلہن بنالائے جس سے وہ اور زیادہ مقبول ہوئے۔ شعیب ملک کے کرکٹ کیریئر کے حوالے سے دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ انہوں نے کرکٹ کا آغاز ایک آف اسپنر کی حیثیت سے کیا لیکن محنت کے بل بوتے پر جلد ہی خود کو آل راؤنڈر کے طور پر منوالیا۔۔
وقت اشاعت : 01/02/2017 - 23:17:42