جنوبی افریقن بلے بازوں ڈوپلیسی اور ملر کی سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار سنچریاں

بدھ 1 فروری 2017 23:26

جنوبی افریقن بلے بازوں ڈوپلیسی اور ملر کی سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار سنچریاں
ڈربن ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) جنوبی افریقن بلے بازوں فاف ڈوپلیسی اور ڈیوڈ ملر نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار سنچریاں سکور کیں۔ ڈوپلیسی نے کیریئر کی ساتویں اور ملر نے چوتھی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقن بلے بازوں ڈوپلیسی اور ملر نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر آئی لینڈرز کے بائولرز کا مقابلہ کیا اور اپنی اپنی سنچریاں مکمل کیں، ڈوپلیسی نے کیریئر کی ساتویں جبکہ ملر نے چوتھی سنچری سکور کی ہے۔ ملر نے 117 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے جبکہ ڈوپلیسی 105 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
وقت اشاعت : 01/02/2017 - 23:26:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :