آخری ٹی ٹونٹی، بھارتی ایمپائر شمس الدین آن فیلڈ ایمپائرنگ کی ذمہ داری سے دستبردار

بدھ 1 فروری 2017 23:26

آخری ٹی ٹونٹی، بھارتی ایمپائر شمس الدین آن فیلڈ ایمپائرنگ کی ذمہ داری سے دستبردار

بنگلور ۔ یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) بھارتی ایمپائر شمس الدین نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں آن فیلڈ ایمپائرنگ کی ذمہ داری سے دستبرداری اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

بھارت اور انگینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ناقص ایمپائرنگ کرنے پر شمس الدین کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، دوسرے میچ میں ان کے غلط فیصلے میزبان بھارت کے حق میں گئے تھے جس کی وجہ سے انگلش ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ناقص ایمپائرنگ کی وجہ سے توقع کی جا رہی تھی کہ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں انہیں ذمہ داری نہیں سونپی جائے گی لیکن انہوں نے از خود آن فیلڈ ایمپائرنگ کی ذمہ داری سے دستبرداری اختیار کی۔

وقت اشاعت : 01/02/2017 - 23:26:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :