پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی نے گول میز کانفرنس طلب کر لی، سابق کپتان عمران خان کو بھی دعوت نامہ بھیجوا دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 1 فروری 2017 22:09

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم فروری2017ء) پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی نے گول میز کانفرنس طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل مایوس کن کارگردگی کے بعد پی سی بی نے گول میز کانفرنس طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں شرکت کیلئے پی سی بی چئیرمین شہریار خان نے سابق مایہ ناز کھلاڑیوں کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔ان سابق کھلاڑیوں میں سابق کپتان عمران خان کو بھی دعوت نامہ بھیجوایا گیا ہے۔ کانفرنس میں پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کیلئے تجاویز مانگی جائیں گی۔

وقت اشاعت : 01/02/2017 - 22:09:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :