سابق کپتان رمیزراجہ نے فلم سازی میں آنے کا اعلان کردیا

جمعرات 2 فروری 2017 13:20

سابق کپتان رمیزراجہ نے فلم سازی میں آنے کا اعلان کردیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2فروری۔2017ء )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیزراجہ نے فلم سازی میں آنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ذریعے دہشتگردی ختم کرنے کے موضوع پر فلم بنا رہا ہوں جس میں معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو ہیرو کاسٹ کیا ہے ،رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا ان کی کہ خواہش ہے کہ وہ ماہرہ خان اور کترینہ کیف کو بھی اپنی فلم میں شامل کریں کیوں کہ ان جیسی ہیروئنز میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے،فلم کی ہیروئن کون ہو گی یہ ابھی سسپینس ہے ۔

وقت اشاعت : 02/02/2017 - 13:20:23