آئی سی سی کی نئی ویب سائٹ لانچ کردی

جمعرات 2 فروری 2017 14:34

آئی سی سی کی نئی ویب سائٹ لانچ کردی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل ( آئی سی سی) نے نئی ویب سائٹ لانچ کردی ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی نئی ویب سائٹ میں کرکٹ کے پرستاروں اور میڈیاکو زیادہ بہتر انداز میں معلومات فراہم کی جائیں گی، لائیو میچ سینٹر میں مقابلوں کی ایک ایک گیند پر رواں تبصرہ پیش ہوگا، مرد اور خواتین کے انٹرنیشنل میچز کا کیلنڈر، ویڈیوز اور ہال آف فیم سیکشن بھی موجود ہوں گے، کیلنڈر میں کسی ایک ٹیم، فارمیٹ یا تاریخ کو سرچ کیا جاسکے گا، ویڈیوز کے ذریعے تینوں فارمیٹس کے قواعد، ڈی آر ایس،ڈی ایل ایس سے بھی آگاہی حاصل کی جا سکتی ہے۔

وقت اشاعت : 02/02/2017 - 14:34:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :