بھارت کی جھولن گوسوامی اور سوکنیا فٹنس مسائل کے باعث ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر سے باہر ہو گئیں

جمعرات 2 فروری 2017 23:01

بھارت کی جھولن گوسوامی اور سوکنیا فٹنس مسائل کے باعث ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر سے باہر ہو گئیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) بھارت کی جھولن گوسوامی اور سوکنیا پریدا فٹنس مسائل کے باعث اگلے ہفتے شیڈول ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر سے باہر ہو گئیں، دونوں کرکٹرز کی جگہ سونی یادیو اور منسی جوشی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ 7 سے 21 فروری تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ گوسوامی کا شمار بھارت کی تجربہ کار کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے، انہیں 10 ٹیسٹ، 151 ون ڈے اور 60 ٹی ٹونٹی میچز میں ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ گوسوامی کی عدم دستیابی ٹیم کیلئے بڑا نقصان ہے اور ورلڈکپ کوالیفائر میں ٹیم ان کی کمی کو شدت سے محسوس کرے گی۔
وقت اشاعت : 02/02/2017 - 23:01:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :