سنگا کارا نے وسیم اکرم کو کیریئر کا خطرناک ترین بائولر قراردیدیا

وسیم اکرم کا سامنا کرنا سب سے مشکل تھا،وسیم ایک ذہین کرکٹر تھے، سابق سری لنکن بیٹسمین

جمعہ 3 فروری 2017 14:37

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2017ء) سری لنکا کے سابق عظیم کرکٹر سنگا کارا نے وسیم اکرم کو اپنے کیریئر کا سب سے خطرناک ترین بولر قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے مایہ ناز بلے باز اور 15 سال کے دوران 594 میچز میں دنیا کے بہترین بولرز کا سامنا کرنے والے سابق بیٹسمین سنگاکارا نے کہا کہ وسیم اکرم کا سامنا کرنا سب سے مشکل تھا، اگر آپ ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کو دیکھیں تو وسیم اکرم 12 ویں نمبر پر نظر آئیں گے لیکن دنیا کے کسی بھی بیٹسمین سے پوچھ لیں وہ بطور بہترین بولر انکا نام ہی لے گا، وہ واقعی ایک ذہین کرکٹر تھے۔
وقت اشاعت : 03/02/2017 - 14:37:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :