شاہد خان آفریدی کر کٹ کی بہتری کیلئیپی سی بی گول میز کانفرنس سے لاعلم نکلے

جمعہ 3 فروری 2017 14:39

شاہد خان آفریدی کر کٹ کی بہتری کیلئیپی سی بی گول میز کانفرنس سے لاعلم نکلے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 فروری2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں قومی ٹیموں کی بہتری کے لیے لاہور میں بلائی جانے والی گول میز کانفرنس سے لاعلم رکھا گیا۔چاندی کا تمغہ جیتنے والی تھروبال ٹیم کے اعزاز میں کراچی میں منعقدہ تقریب میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں اس کانفرنس سے متعلق لاعلم ہوں اور مجھے میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس کے لیے موجودہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو مدعو کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر واقعی ایسا ہورہا ہے تو کرکٹ کے معاملات پر کرکٹرز سے بات کرنے کا پی سی بی کا یہ اقدام خوش آئندہ ہے، جبکہ اگر کرکٹ بورڈ مجھے بھی مدعو کرتا ہے تو میں بھی کانفرنس میں شریک ہوں گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ اور ملک کی خدمت کے لیے ہمیشہ حاضر ہوں، پی سی بی جب بھی مجھے کرکٹ کے لیے بلائے گی میں اپنی زیادہ سے زیادہ خدمات پیش کروں گا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ لیگ کے اس سیزن میں انہیں کم از کم ایک اچھا فاسٹ بولر اور مڈل آرڈر بیٹسمین دیکھنے کو ملے گا جو قومی ٹیم کے لیے رنز کر سکے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع مل رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ اس کے ذریعے قومی ٹیم کے لیے ابھرتے ہوئے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ انہوں نے نجم سیٹھی کی جانب سے سپر لیگ کے فائنل کا انعقاد پاکستان میں کرنے کے اقدام کو بھی سراہا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان کے لیے کیا جارہا ہے اس لیے زیادہ سے زیادہ میچز پاکستان میں ہونے چاہیئں اور بڑے شہروں سے کھیل کو پذیرائی ملنی چاہیے۔‘

وقت اشاعت : 03/02/2017 - 14:39:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :