وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ٹی20بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں مسلسل 5 ویں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

جمعہ 3 فروری 2017 21:09

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ٹی20بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں مسلسل 5 ویں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
لاہور۔3 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں مسلسل 5 ویں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ہر شعبے میں نیپال کو آئوٹ کلاس کرکے فتح حاصل کی۔ بلاشبہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرکے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے ثابت کیا ہے کہ عزم اور محنت سے کھیلا جائے تو یقینا کامیابی قدم چومتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امید ہے کہ قومی کرکٹ آئندہ میچز میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔
وقت اشاعت : 03/02/2017 - 21:09:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :