ڈیوس کپ ٹائی ورلڈگروپ، آسٹریلیا کو جمہوریہ چیک اور فرانس کو جاپان کے خلاف 2-0 کی برتری

جمعہ 3 فروری 2017 23:00

ڈیوس کپ ٹائی ورلڈگروپ، آسٹریلیا کو جمہوریہ چیک اور فرانس کو جاپان کے خلاف 2-0 کی برتری
میلبورن، ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2017ء) ڈیوس کپ ٹائی ورلڈگروپ پہلے رائونڈ کے ابتدائی روز آسٹریلیا نے جمہوریہ چیک اور فرانس نے جاپان کے خلاف 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری ٹائی کے ابتدای روز پہلے سنگل مقابلے میں میزبان کھلاڑی جورڈن تھامسن نے ویسلے کو ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں نک کرگیوس نے سیٹرل کو ہرا کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، جاپان میں جاری ٹائی کے افتتاحی روز پہلے سنگل مقابلے میں فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ نے میزبان ملک کے کھلاڑی تارو ڈینئل کو ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں فرانسیسی سٹار جائلز سیمن نے جاپان کے یوشی ہیتو کو ہرا کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی۔
وقت اشاعت : 03/02/2017 - 23:00:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :