سابق ویسٹ انڈین کوچ فل سیمنز افغانستان کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر

ہفتہ 4 فروری 2017 16:29

سابق ویسٹ انڈین کوچ فل سیمنز افغانستان کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) سابق ویسٹ انڈین کوچ فل سیمنز افغانستان کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ مقرر ہو گئے، سیمنز زمبابوے، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول تین سیریز میں ہیڈکوچ لال چند راجپوت کی تیکنیکل ایشوز پر راہنمائی کریں گے۔

(جاری ہے)

افغانستان کرکٹ بورڈ(اے سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فل سیمنز اگلے تین سیریز میں بطور کنسلٹنگ کوچ ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔ اے سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شفیق سٹانک زئی نے کہا کہ فل سیمنز انٹرنیشنل کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان کی مہارت ہمارے حق میں بہت مفید ثابت ہو گی کیونکہ وہ اس سے قبل تینوں ٹیموں کی کوچنگ کر چکے ہیں، ان کی تقرری ٹیم کی ترقی کیلئے ایک قابل قدر اقدام ہے۔

وقت اشاعت : 04/02/2017 - 16:29:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :