شعیب اختر اور محمد آصف وطن واپس پہنچ گئے ،پی سی بی نے انکے متبادل کے طور پر 4 کھلاڑیوں کے نام تجویز کر دئیے

پیر 16 اکتوبر 2006 20:48

شعیب اختر اور محمد آصف وطن واپس پہنچ گئے ،پی سی بی نے انکے متبادل کے طور پر 4 کھلاڑیوں کے نام تجویز کر دئیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر۔2006ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور محمد آصف نئی دہلی سے لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد سمیع ،یاسر عرفات ،شاہد نذیر اور عبدالرحمان کا نام شعیب اختر اور محمد آصف کی جگہ تجویز کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور محمد آصف کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ہونے پر پی سی بی نے دونوں کو وطن واپس طلب کر لیا تھا ۔

پیر کی رات دونوں فاسٹ باؤلرز نئی دہلی سے لاہور پہنچ گئے۔ ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق محمد آصف اور شعیب اختر نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین نے ایک نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ وہ بھارت میں ٹیم منیجمنٹ سے رابطے میں ہیں ۔

(جاری ہے)

شعیب اختر اور محمد آصف کے متبادل کے طور پر چار کھلاڑیوں کے نام زیر غور ہیں جن میں محمد سمیع ،شاہد نذیر ،یاسر عرفات اور عبدالرحمان کے نام سامل ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی حتمی ناموں کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اگلے چند گھنٹوں میں اس بات کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔ ان دونوں بولرز کے متبادل کے طور پر کون سے کھلاڑی بھارت جائیں گے۔ متبادل کھلاڑی کل ہونے والے سری لنکا کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ وہ 25 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ان کھلاڑیوں کی شرکت کے امکانات روشن ہیں ۔
شعیب اختر اور محمد آصف وطن واپس پہنچ گئے ،پی سی بی نے انکے متبادل کے طور پر 4 کھلاڑیوں کے نام تجویز کر دئیے
وقت اشاعت : 16/10/2006 - 20:48:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :