آئی سی سی بگ تھری کا خاتمہ، بھارت کی مخالفت کے باوجود اعلان کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 فروری 2017 20:42

آئی سی سی بگ تھری کا خاتمہ، بھارت کی مخالفت کے باوجود اعلان کر دیا گیا

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4فروری ۔2017ء) بھارتی بورڈ کے تاخیری حربے اور دھمکیاں کسی کام نہ آئیں ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے اجلاس میں بگ تھری کے خاتمے کی منظوری دے دی گئی ، کرکٹ سے حاصل ہونے والی آمدن پر قبضہ کرنے کے لئے آسٹریلیا ،برطانیہ اور بھارت کی اجارہ داری ختم ہوگئی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اجلاس کے دوران ممبر ممالک کے نمائندوں نے بگ تھری کے خاتمے پر اصولی اتفاق کرلیا جس کے مطابق تمام ممبر ممالک کو آئی سی سی کی باڈی میں برابری کا حق حاصل ہوگا اور آمدنی کی رقم بھی سب سے برابر تقسیم کی جائے گی ۔

اس سے قبل ہوئے اجلاس کے دوران آئی سی سی ایگزیکٹو کمیٹی نے انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کی مستقل نشست کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، بگ 3 کے خاتمے کا اعلان اور آئی سی سی کے 2014ءمیں منظور ہونے والے آئین کا از سر نو جائزہ رواں سال جون میں کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 04/02/2017 - 20:42:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :