شعیب اختر اور محمد آصف کے جانے سے مایوسی ہوئی، ٹیم جلد سنبھل جائے گی،یونس خان

پیر 16 اکتوبر 2006 20:48

جے پور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر۔2006ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ شعیب اختر اور محمد آصف کے جانے سے انہیں مایوسی ہوئی ہے اور اس واقعہ سے ٹیم کو دھچکہ لگا ہے تاہم انہیں امید ہے ٹیم جلد ہی سنبھل جائے گی اور آئی سی سی چمپینز ٹرافی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔

(جاری ہے)

پیر کویہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونس خان نے کہاکہ سری لنکا کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑیوں کے بلائے جانے کا امکان نہیں اس میچ کے بعد محمد آصف اور شعیب اختر کے متبادل کھلاڑیوں کو پاکستان سے بلایا جائے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں یونس خان نے کہاکہ ان اطلاعات کی تردید کی کہ ٹیم منیجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان اختلافات ہیں ۔پاکستان کرکٹ کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر نے کہاکہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ اس سے سری لنکا کے خلاف میچ میں ٹیم کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی نے کہاکہ پاکستانی باؤلرزشعیب اختر اور محمد آصف کے ڈوپ ٹیسٹ کے نمونے ری چیک کیلئے ملائیشیا بھیجے گئے ہیں
وقت اشاعت : 16/10/2006 - 20:48:23