بھارت کی مخالفت کے باوجود آئی سی سی نے بگ تھری کے خاتمے پر اصولی فیصلہ کر لیا، حتمی فیصلہ اپریل میں شیڈول اجلاس میں متوقع

ہفتہ 4 فروری 2017 23:28

بھارت کی مخالفت کے باوجود آئی سی سی نے بگ تھری کے خاتمے پر اصولی فیصلہ کر لیا، حتمی فیصلہ اپریل میں شیڈول اجلاس میں متوقع
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کی مخالفت کے باوجود نئے آئین کی منظوری دے کر بگ تھری کے خاتمے پر اصولی طور پر اتفاق کر لیا، اس حوالے سے حتمی فیصلہ اپریل میں شیڈول آئی سی سی بورڈ اجلاس میں کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دبئی میں منعقدہ آئی سی سی بورڈ اجلاس میں بگ تھری کے خاتمے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے دوران آئی سی سی نے بھارت کی شدید مخالفت کے باوجود بگ تھری کے خاتمے پر اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے، بھارت اور سری لنکا کے سوا تمام ممبر ممالک نے بھی اس کے حق میں ووٹ دیا ہے، آئی سی سی نے نئے آئین کی منظوری بھی دے دی ہے جس کے تحت تمام ممبر ممالک کو آئی سی سی کی باڈی میں برابری کا حق حاصل ہوگا۔

اس سے قبل ہونے والے اجلاس کے دوران آئی سی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کی مستقل نشست کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ بگ تھری کے خاتمے کا اعلان اور آئی سی سی کے 2014 میں منظور ہونے والے آئین کا از سر نو جائزہ رواں سال جون میں ہی کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/02/2017 - 23:28:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :