جنوبی افریقہ کا رواں سال کے آخر میں نئی ٹی ٹونٹی لیگ شروع کرنے کا اعلان، ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مارچ مقرر

ہفتہ 4 فروری 2017 23:28

جنوبی افریقہ کا رواں سال کے آخر میں نئی ٹی ٹونٹی لیگ شروع کرنے کا اعلان، ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مارچ مقرر
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) کرکٹ سائوتھ افریقہ نے رواں برس کے آخر میں مختلف ممالک میں کھیلی جانے والی لیگز طرز کی نئی ٹی ٹونٹی لیگ متعارف کرانے کا اعلان کر دیا، لیگ کیلئے ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ سائوتھ افریقہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نئی لیگ میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی جنہیں مختلف شہروں سے منسوب کیا جائے گا، ہمیں آئی سی سی اور ممبر بورڈز حکام کی طرف سے مثبت رد عمل ملا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے، اس حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں تاہم انعقاد سال کے آخری حصے میں ہوگا کیونکہ اس وقت ملکی اور زیادہ تر غیر ملکی کھلاڑی فارغ ہوتے ہیں۔

اس ایونٹ کیلئے اظہار دلچسپی رکھنے والے افراد 3 مارچ تک ٹینڈر جمع کرا سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 04/02/2017 - 23:28:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :