آئی سی سی نے رواں برس چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈکپ پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری دے دی، سیمی فائنلز اور فائنلز ٹائی ہونے کی صورت میں فیصلہ سپر اوور میں ہو گا

ہفتہ 4 فروری 2017 23:28

آئی سی سی نے رواں برس چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈکپ پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری دے دی، سیمی فائنلز اور فائنلز ٹائی ہونے کی صورت میں فیصلہ سپر اوور میں ہو گا
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں برس شیڈول آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈکپ ٹورنامنٹ کے حوالے سے پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری دے دی، دونوں ایونٹس کے سیمی فائنلز اور فائنلز کے ٹائی ہونے کی صورت میں فیصلہ سپر اوور میں ہو گا۔ اس بات کا فیصلہ آئی سی سی اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈکپ پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت دونوں ایونٹس کے سیمی فائنلز اور فائنلز کے ٹائی ہونے کی صورت میں فیصلہ سپر اوور میں کیا جائے گا، اس کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی، ویمنز ورلڈکپ اور مستقبل میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی میچز میں ڈی آر ایس سسٹم کا نفاذ بھی کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 04/02/2017 - 23:28:13