نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ،بھارت کی تنزلی

اتوار 5 فروری 2017 14:52

نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ،بھارت کی تنزلی

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار05فروری۔2017ء ) آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی، آسٹریلیا بدستور پہلے ، پاکستان 8 ویں نمبر پر موجود،بھارت کو ایک درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی ٹیم چیپل ہیڈلی سیریز میں شکست کے باوجود بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے ، جنوبی افریقا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر براجمان ہے ، جنوبی افریقا سری لنکا کیخلاف اگلے دونوں میچز جیتنے کی صورت میں نمبر ایک ٹیم بن جائے گی، آسٹریلیا کو چیپل ہیڈلی سیریز میں شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ نے بھارت کو تیسرے سے چوتھے نمبر پر دھکیل دیا ہے ، انگلینڈ 5ویں، سری لنکا چھٹے اور بنگلا دیش 7ویں نمبر پر موجود ہے ، 8ویں نمبر پر موجود پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کو مات دیکربنگلا دیش سے ساتویں پوزیشن چھین سکتی ہے ۔

وقت اشاعت : 05/02/2017 - 14:52:13