سری لنکن ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اینجلو میتھیوز کے بغیر میدان میں اترے گی

پیر 6 فروری 2017 12:48

سری لنکن ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اینجلو میتھیوز کے بغیر میدان میں اترے گی

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیوز ٹخنے کی تکلیف سے نجات حاصل کرنے میں ناکام رہے اور انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہونا پڑا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز نہیں کھیل سکیں گے، میتھیوز جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میں میچ وننگ پرفارمنس پیش کرنے کے دوران ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے اور انہیں ون ڈے سیریز سے باہر ہونا پڑا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ میتھیوز کی جگہ قائم مقام کپتان کا اعلان (آج) منگل کو کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم رواں ماہ آسٹریلیا سے تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

وقت اشاعت : 06/02/2017 - 12:48:42