بارباڈوس ڈبلیو سی بی ریجنل سپر ففٹی اوور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل

پیر 6 فروری 2017 12:48

بارباڈوس ڈبلیو سی بی ریجنل سپر ففٹی اوور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل

بارباڈوس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) بارباڈوس نے گیانا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹ سے شکست دے کر ڈبلیو سی بی ریجنل سپر ففٹی اوور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بارباڈوس میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں گیانا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے، ویراسیمی پرموئل 32 اور راجیندرا چندریکا 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایشلے نرس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بارباڈوس نے ہدف 49.3 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، شائے ہوپ نے 63 اور کیون سٹاٹ نے 51 رنز بنائے۔ شائے ہوپ کر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

وقت اشاعت : 06/02/2017 - 12:48:51