سری لنکا کو نئے ماڈل پر کام کا موقع نہیں ملا،تھیلنگا سماتھیپالا کی آئی سی سی کے قوانین میں تبدیلی کے خلاف ووٹ دینے کی وضاحت

پیر 6 فروری 2017 14:50

سری لنکا کو نئے ماڈل پر کام کا موقع نہیں ملا،تھیلنگا سماتھیپالا کی آئی سی سی کے قوانین میں تبدیلی کے خلاف ووٹ دینے کی وضاحت

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء) سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر تھیلنگا سماتھیپالا نے آئی سی سی کے قوانین میں تبدیلی کے خلاف ووٹ دینے کی وضاحت کرتے ہوئے اس کو طریقہ کار میں مسائل سے جوڑ دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تھیلنگا سماتھیپالا نے بتایا کہ سری لنکا کو یہ منصوبہ بحث کیلئے 10 جنوری کو ملا تھا جبکہ اراکین کو زیادہ وقت دینا چاہیے تھا جس میں انڈیا بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

سماتھیپالا کی جانب سے نئے ماڈل پر کام کرنے کیلئے کم وقت ملنے کی شکایت کی گئی جبکہ ان کی جانب سے نئی تبدیلیوں کے جزیات پر مخالفت کے بجائے اٹھائے گئے سوالات میں سے ایک یہ بھی تھا کہ نئے طریقہ کار کی تجویز کب اور کیسے دی گئی۔انہوںنے کہاکہ انھیں یہ توقع تھی کہ ان تجاویز پر صرف اس اجلاس میں بات ہوگی اور اس کو قرارداد کی شکل میں پیش نہیں کیا جائیگا۔سری لنکن بورڈ کے صدر کی جانب سے ایک اعتراض یہ بھی اٹھایا گیا تھا کہ مالی اور انتظامی معاملات پر پائے جانے والے تحفظات کو ایک کاغذ کے ذریعے دور کرنا صحیح طریقہ نہیں ہوسکتا ہے اور تبدیلی کیلئے واضح ترین متبادل کی ضرورت ہوتی ہے۔

وقت اشاعت : 06/02/2017 - 14:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :