آئی سی سی کی طرف سے بگ تھری کو ختم کئے جانا کا فیصلہ منصفانہ،صادق محمد

پیر 6 فروری 2017 14:55

آئی سی سی کی طرف سے بگ تھری کو ختم کئے جانا کا فیصلہ منصفانہ،صادق محمد

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ آئی سی سی کی طرف سے بگ تھری کو ختم کئے جانا کا فیصلہ منصفانہ ہے اور اس سے دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کا احساس محرومی ختم ہوگا، پیرکو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں شروع دن سے ہی بگ تھری کے خلاف تھا، آئی سی سی کو اس کی منظوری ہی نہیں دینی چاہئے تھی، بگ تھری کی وجہ سے پوری دنیا میں یہ تاثر ابھرا تھا کہ ورلڈ کرکٹ میں صرف تین ممالک کو اجارہ داری حاصل ہے اور یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ بھارت آئی سی سی کو چلا رہا ہے، آئی سی سی نے دیر آئے درست آئے کے مصداق کرکٹ کے مفاد میں بہترین فیصلہ کیا ہے اور اس سے آئی سی سی کو نیک نامی حاصل ہوئی ہے، واضح رہے کہ آئی سی سی کے اجلاس کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی مخالفت کے باوجود بگ تھری نظام کو ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے 2017ء کے پہلے اجلاس میں آئی سی سی میں بڑے پیمانے پر آئین اور سرمائے کی تقسیم کے قوانین میں تبدیلی پر اتفاق کیا گیا اور اپریل میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں اس پر عمل در آمد کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے مرکز میں گزشتہ روز آئی سی سی بورڈ اجلاس میں آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت ٹیسٹ کھیلنے والے اکثر ممالک نے 2014ء میں ہونے والی آئینی ترامیم کو تبدیل کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا، ہندوستان اور سری لنکا کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے آئین میں تبدیلیوں کی مخالفت کی تھی جبکہ باقاعدہ تبدیلیوں کیلئے رواں سال اپریل میں ہونے والے اگلے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 06/02/2017 - 14:55:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :