آئی سی سی چمپئنز ٹرافی ،نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو87 رنز سے ہرا دیا،فلیمنگ مین آف دی میچ

پیر 16 اکتوبر 2006 22:19

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر۔2006ء) نیوزی لینڈ نے عمدہ باؤلنگ کارکردگی اور فلیمنگ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے ایک روزہ کرکٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو87 رنز سے ہرا دیا پیر کو ممبئی میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی نیوزی لینڈ کی طرف سے ایس پی فلیمنگ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 195 رنز بنانے میں مدد دی ان کے علاوہ میکولم اور ونسنٹ ہی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے دونوں نے بالترتیب اکیس اور سترہ رنز بنائے این جی ایسل چودہ بنا کر آؤٹ ہوئے ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کا کوئی بیٹسمین ڈبل فگر میں سکور بنانے میں ناکام رہا جنوبی افریقہ کی طرف سے کیلس نے تین پیٹر سن نے دو پولک ، نیل ، سمتھ اور ہال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ جے ایس پاٹیل رنز آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

جواب میں جنوبی افریقہ کو 196 رنز کے ہدف کیلئے سخت جدوجہد کرنا پڑی اور200رنز سے بھی کم کا ہدف جنوبی افریقہ کیلئے پہاڑ ثابت ہوا جسے سر کرنے میں پوری ٹیم ناکام رہی جی سی سمتھ نے42 اور کیمپ نے 26 رنز بنا کرنیوزی لینڈ کے باؤلروں کا کسی حد تک مقابلہ کیا لیکن ان کے علاوہ ٹیم کے کھلاڑی وکٹ پر ٹھہرنے میں ناکام رہے اور نیوزی لینڈ کے باؤلرز میچ پر پوری طرح چھائے رہے،جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 35 ویں اوور کے آغاز پر 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اس طرح نیوزی لینڈ نے یہ میچ 87 رنز سے جیت لیا نیلز ، اورم اور پاٹیل نے تین تین جبکہ وٹوری نے ایک وکٹ حاصل کی نیوزی لینڈ کے ایس پی فلیمنگ کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔
وقت اشاعت : 16/10/2006 - 22:19:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :