پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں عروج پر، متحدہ عرب امارات میں ہر جانب اشتہارات کی بہار

muhammad ali محمد علی پیر 6 فروری 2017 19:14

پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں عروج پر، متحدہ عرب امارات میں ہر جانب اشتہارات کی بہار

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار06فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز جمعے کے روز دبئی میں ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل تیاریاں عروج پر ہیں اور متحدہ عرب امارات میں ہر جانب اشتہارات کی بہار نظر آتی ہے۔ چاہے پبلک ٹرانسپورٹ ہو، شاہراہوں کے کنارے بل بورڈز یا بلند و بالا عمارتیں، ہر جانب پاکستان سپر کے اشتہارات دیکھنے کو ملتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کی زبردست مارکیٹنگ کے باعث امارات میں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے شائقین کرکٹ بھی ٹورنامنٹ کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 06/02/2017 - 19:14:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :