وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ نے کبڈی کو قومی کھیل قرار دیدیا

منگل 7 فروری 2017 15:38

وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ نے کبڈی کو قومی کھیل قرار دیدیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7فروری۔2017ء ) کھیلوں کے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کبڈی کو بھی پاکستان کا قومی کھیل قرار دے ڈالا ۔گزشتہ روز ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ریاض پیر زادہ نے پی ٹی آئی کے رکن ساجد احمد کے سوال کا جواب دینے کی بچائے آئیں بائیں شائیں شروع کر دی اور کہا کہ کبڈی ہمارا قومی کھیل ہے اور ہاکی بھی قومی کھیل ہے ، پیپلز پارٹی عبدالستار بچانی نے چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر کھیل کو یہ نہیں پتہ کہ کبڈی قومی کھیل نہیں بلکہ ایک علاقائی کھیل ہے جس طرح سندھ میں”ملاکھڑا“ اور بلوچستان میں فٹبال بہت مقبول کھیل ہیں ۔

(جاری ہے)

سپیکر سردار ایاز صادق نے ریاض پیرزادہ کی جان بچائی ۔ بعد ازاں ریاض پیرزادہ نے عبدالستار بچانی کے سوال کے جواب میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ معزز رکن تو صرف گلی ڈنڈا اچھا کھیل لیتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 07/02/2017 - 15:38:52