لاہور پولو کلب کے زیراہتمام فیصل بینک سولیٹائر پولو کپ ، ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس اور آرمی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

منگل 7 فروری 2017 19:26

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام فیصل بینک سولیٹائر پولو کپ ، ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس اور آرمی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
لاہور۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام فیصل بینک سولیٹائر پولو کپ کے پہلے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے۔پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس نے حبیب بینک /نیوایج کو 6-4 سے جبکہ دوسرے میچ میں آرمی نے باڑیز کو 7-2 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں پہلے روز میچز دیکھنے کیلئے لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر اعظم حیات نون، ثاقب خان خاکوانی، سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب ، ممبرزاور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پہلے روز پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس نے خوبصورت کھیل پیش کیا اور حبیب بینک/نیوایج کی ایک نہ چلنے دی۔ ڈائمنڈ پینٹس /ماسٹر پینٹس کی طرف سے راجہ سمیع نے چار گول جبکہ خوان کروز لوساڈا نے دو گول سکور کیے جبکہ حبیب بینک /نیوایج کی طرف سے حسام علی حیدر، تیمور علی ملک، عدنان جلیل اعظم، بلال حئی نے ایک ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں آرمی کی ٹیم نے باڑیز کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا ۔

ممتاز عباس نیازی نے باڑیز کی طرف سے پہلے چکر میں پہلا گول کرکے برتری ضرو ر حاصل کی مگر آرمی نے پے درپے حملے کرکے میچ جیت لیا۔ آرمی کی طرف سے احمد زبیر بٹ نے چار جبکہ اسفند یار پٹودی نے دو گول سکور کیے ۔ باڑیز کی طرف سے ممتاز عباس نیازی نے دو گول سکور کیے۔ آج بروز بدھ پہلا میچ ماسٹرپینٹس اور حبیب بینک /نیوایج کے درمیان دوپہر دو بجے جبکہ باڑیز کا میچ ڈائمنڈ پینٹس سے تین بجے ہوگا۔
وقت اشاعت : 07/02/2017 - 19:26:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :