ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر، بنگلہ دیش، بھارت اور آئرلینڈ کی ٹیموں کا فاتحانہ آغاز

منگل 7 فروری 2017 22:42

ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر، بنگلہ دیش، بھارت اور آئرلینڈ کی ٹیموں کا فاتحانہ آغاز
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں بنگلہ دیش، بھارت اور آئرلینڈ کی ٹیموں نے اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو سری لنکا میں شروع ہونے والے ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 215 رنز بنائے، شرمین 56 اور فرزانہ حق 51 رنز بنا کر نمایاں رہیں، جواب میں پاپوا نیوگنی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 33ویں اوور میں 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کپتان سیاکا 32 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ایک اور میچ میں بھارت کی ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن کو 114 رنز سے ہرا دیا، بھارتی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 259 رنز بنائے، دیویکا 89، کپتان میتھالی راج 70 اور دپتی شرما 54 رنز بنا کر نمایاں رہیں، اودیشکا نے دو وکٹیں لیں، جواب میں سری لنکن ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 145 رنز بنا سکی، حسینی پریرا 34 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ایک اور میچ میں آئرلینڈ ویمن ٹیم نے زمبابوے ویمن کو 119 رنز سے ہرا دیا۔

وقت اشاعت : 07/02/2017 - 22:42:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :