پاکستان آنے والا ہر شخص اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے، اہلیہ وسیم اکرم

پاکستان میں پہلی بار آنا ایسا ہی ہے جیسے کسی مصالحے کا پہلی مرتبہ تجربہ کرنا جسکوایک مرتبہ چکھ کر آپ اسکے گرویدہ ہوجائیں گے،شنیرا اکرم کا ٹوئٹر پیغام

بدھ 8 فروری 2017 15:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم آسٹریلوی شہری ہیں لیکن اب ان کے شب و روز پاکستان میں گزرتے ہیں کیونکہ وہ خود بھی اس مٹی کی محبت میں گرفتار ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا آبائی ملک آسٹریلیا ہے لیکن شادی کے بعد انہوں نے ناصرف پاکستان میں مستقل سکونت اختیار کرلی ہے بلکہ مختلف تقاریب میں بھی انتہائی فعال انداز میں نظر آتی ہیں اور اس کی وجہ وہ پاکستان سے محبت کو قرار دیتی ہیں۔

شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پاکستان سے محبت کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار آنا بالکل ایسا ہی ہے جیسے کہ آپ کسی مصالحے کا پہلی مرتبہ تجربہ کررہے ہوں اور ایک مرتبہ چکھ کر ہی آپ اس کے گرویدہ ہوجائیں۔ پاکستان آنے والا بھی اسی طرح اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔
وقت اشاعت : 08/02/2017 - 15:03:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :