اشرف طائی شاگرد لڑکیوں کی مجبوریوں سے بھی فائدہ اٹھاتا‘ اہلیہ ثمینہ کا الزام

بدھ 8 فروری 2017 23:51

اشرف طائی شاگرد لڑکیوں کی مجبوریوں سے بھی فائدہ اٹھاتا‘ اہلیہ ثمینہ کا الزام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ حاصل کرنے والے گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کے میچ فکسنگ کے دعوے کے بعد ان کی بیوی بھی میدان میں آ گئی ہیں جس سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میںاشرف طائی کی اہلیہ ثمینہ نے الزام لگایا کہ اشرف طائی نے نشے کی حالت میں بیان دیا، نشے کیوجہ سے اشرف طائی پہلے موت کے منہ سے واپس آیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا میرے ساتھ بھی ظلم و زیادتیاں کیں اور مجھے بلیک میل بھی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

بچوں کی وجہ سے ساتھ رہی اور اللہ تعالی نے ان کے منہ سے ہی حقیقت اگلوا دی۔ کبھی چور بھی مانتا ہے کہ میں نے چوری کی۔ اہلیہ ثمینہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اشرف طائی شاگرد لڑکیوں کی مجبوریوں سے بھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔اشرف طائی نے بیوی کے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا اگر میں نشے میں ہوتا تو کیا آج اسکول کی تقریب میں جاتا۔

اب ان سے علیحدگی ہو رہی ہے الزام تو لگائیں گی۔ واضح رہے گرینڈ ماسٹر اشرف طائی نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے 1983 میں جرمنی کے ہاور جیکسن سے میچ ہارنے کے عوض پانچ لاکھ ڈالر لیے تھے۔ سابق گرینڈ ماسٹر نے 1974 سے 85 تک گیارہ سال مارشل آرٹ مقابلوں میں حصہ لیا اور دنیا بھر میں شہرت پائی۔
وقت اشاعت : 08/02/2017 - 23:51:32