وسیم اکرم اور وقار یونس کے درمیان ٹوئٹر پر نوک جھونک

muhammad ali محمد علی بدھ 8 فروری 2017 22:04

وسیم اکرم اور  وقار یونس کے درمیان ٹوئٹر پر نوک جھونک

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 فروری2017ء) وسیم اکرم اور وقار یونس کے درمیان ٹوئٹر پر نوک جھونک ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ ناز آل راونڈر وسیم اکرم نے انکشاف کیا تھا کہ 1999ء میں بھارت کیخلاف ٹیسٹ میچ کے دوران انیل کمبلے کو 10 وکٹیں حاصل کرنے سے محروم رکھنے کیلئے وقار یونس نے انہیں رن آوٹ ہو جانے کا مشورہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وقار یونس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ انہوں نے وسیم اکرم کو ایسا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا۔ شاید وسیم بھائی کی عمر بہت ہوگئی ہے اس لیے وہ اس قسم کی باتیں کر رہے ہیں۔ وقار یونس کے طنز پر وسیم اکرم بھی خاموش نہ رہے۔ انہوں نے وقار یونس کو جواب دیتے ہوئے کہ میرے دوست عمر کی بات مت کر کیونکہ اس معاملے میں بھی میں تمہیں پیچھے چھوڑ دوں گا۔

وسیم اکرم اور  وقار یونس کے درمیان ٹوئٹر پر نوک جھونک
وقت اشاعت : 08/02/2017 - 22:04:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :