سپینش فٹبال کپ، بارسلونا اور اٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر

بارسلونا نے بہتر گول اوسط پر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی

جمعرات 9 فروری 2017 13:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2017ء) سپینش فٹ بال کپ میں بارسلونا اور اٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ میسی کی ٹیم نے بہتر گول اوسط پر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔کوپا ڈل رے کے اہم میچ میں بارسلونا اور اٹلیٹکو میڈرڈ مدمقابل ہوئے۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم میڈرڈ نے ابتدائی لمحات میں تابڑ توڑ حملے کیے۔ پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں لیوس سوریز نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ سٹار فٹ بالر میسی کی لگائی گئی فری کک کراس بار سے ٹکرائی۔اٹلیٹکو میڈرڈ کے متبادل کھلاڑی کیون گومیرو نے تراسیویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔ بارسلونا نے بہتر گول اوسط پر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
وقت اشاعت : 09/02/2017 - 13:22:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :